موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت 3 گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حولات منتقل کردیا ہے جن سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی شہر یار منیر ولد محمد منیر سبز علی ٹاون نے تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ درج کی تھی کہ اس کے گھر کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کر لی ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی رورل رحیم حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متھر احسن خان اور تفتیشی عملہ نے سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات کرنے ساتھ ساتھ مختلف جرائم پیشہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جس کے دوران گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان نعمت ولد ولید گل،شفاعت ولد عظمت اور عامر ولد احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حولات منتقل کر دیا، جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے