ٹانک،پک اپ بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جاگری،ڈرائیور محفوظ

  ٹانک،پک اپ بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جاگری،ڈرائیور محفوظ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان تحصیل سراروغہ کے علاقہ احمدوام میں پک اپ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری، ڈرائیور معجزاتی طور پر محفوظ رہا،تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ تحصیل سراروغہ احمد وام کے مقام پر پک آپ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور زحمی ہونے سمیت گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، حادثے کی اطلاع سیکٹر کمانڈر سراروغہ آغا خرم رضا خان کو ملتے ہی اس نے فوری طور پر فورسز جوانوں پر مشتمل ریسکیو ٹیم متعلقہ علاقے کو روانہ کردیا جس نے زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد دینے سمیت کھائی میں گری ہوئی پاک آپ کو ہیوی کرین کے ذریعے نکال لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -