ٹانک،جنوبی وزیر ستان آپریشن سے متاثرہ مالکان کو چیک حوالے
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان گزشتہ آپریشنوں سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو امدادی چیک دے دیئے گئے،تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ آپریشنوں سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سب ڈویژن سمیع اللہ نے کرونا SOP کے تحت چیکس تقسیم کیئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سے متاثرہ تحصیل تیارزہ اور سرویکئی کے درجنوں خاندانوں کے سروے فارمز پشاور بھیجے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔