غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام،چائے،سگریٹ،کپڑا برآمد

    غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام،چائے،سگریٹ،کپڑا برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے غیر ملکی سگریٹ، چائے، کپڑا اور دیگر سامان برآمد کر لیا، گزشتہ روز تھانہ چمکنی اور بڈھ بیر پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران ڈمپر گاڑی اور ٹرک کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام نان کسٹم پیڈ اشیاء کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپشاور پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا ہے، تھانہ چمکنی اور بڈھ بیر پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والے سامان میں چائے، کپڑا، سگریٹ، موبل آئل اور دیگر اشیاء شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو ٹرک اور ڈمپر گاڑیوں کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جسے ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -