ٹانک،ڈیرہ سے ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی

  ٹانک،ڈیرہ سے ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی، گاڑی ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ نصف شب بلوچستان سے ژوب کے راستے دو بوزر گیس ٹینکر نمبر TLK 720 اور JV 5146 کو درابن کے مقام پر پولیس نے چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی کے دوران گیس بوزر ٹینکروں کے اندر انتہائی مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانوں سے تقریبا ایک لاکھ ایرانی ڈیزل برآمد کرکے گاڑیاں اور اسکے عملے کے ارکان کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -