طیارہ حادثہ، 82جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ ادا، جاں بحق، ایئر ہوسٹس سپرد خاک

طیارہ حادثہ، 82جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ ادا، جاں بحق، ایئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(نیوزایجنسیاں) پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 82 افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اور زخمی ہونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے ہیں۔خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔دریں اثنا کراچی میں طیارے حادثے میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس اور ایک مسافر کی میتیں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں۔ ائیر ہوسٹس انعم خان اور خاتون مسافر فاطمہ کی میتیں نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 520کے ذریعے لاہور پہنچیں جن کی ائیر پورٹ پر نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ بعد ازاں میتوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
طیارہ حادثہ