جنوبی اضلاع کے مسائل سے بخوبی آگاہ، تدراک کریں گے: تیمور جھگڑا

جنوبی اضلاع کے مسائل سے بخوبی آگاہ، تدراک کریں گے: تیمور جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہاہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع کی ترقی و خوشحالی کے لیے صوبائی حکومت خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا تدارک کے لیے محکمہ صحت نے مربوط انتظامات کیے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے فیصل امین گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران پارٹی و علاقائی امور سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کورونا وباء سے پیدا شدہ صورت حال اور اس کے صوبے کی معیشت پر اثرات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے کے جنوبی اور کم ترقی یافتہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی پر توجہ دے رہی ہے۔ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کئی عوامی اہمیت کے حامل منصوبے شروع کیے ہیں جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ صحت کی بہترین ٹیم کام کر رہی ہے جس کی محنت کی بدولت کورونا وباء قابو میں ہے۔ محکمہ صحت کی اس ٹیم نے بلوچستان سے آنے والے مریضوں کو مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا اور بہترین صحت سہولیات فراہم کر کے ان کے صحت یاب ہونے پر انہیں گھروں کو روانہ کیا تاہم اس کاوش میں دیگر محکموں سمیت ضلعی انتظامیہ کا بھی بھرپور کردار رہا۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی وزیر صحت کی کورونا وباء کے تدارک، انسداد اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کاوشوں کو سراہا

مزید :

صفحہ اول -