یوسفزئی کی میاں جمشید کاکا خیل کی وفات پر تعزیت

یوسفزئی کی میاں جمشید کاکا خیل کی وفات پر تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کی فوتگی پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میاں جمشید الدین بہترین پارلیمنٹیرین اور شفیق انسان تھے اور پارٹی کے لیے جمشید صاحب کی گراں قدر خدمات ہیں ان کی وفات سے پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔جمشید الدین کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہے اور میاں جمشید الدین کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک جمشید الدین مرحوم کے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ اول -