وزیر اعلیٰ محمود خان کا ایم پی اے میاں جمشید کاکا خیل کی وفات پر دکھ کا اظہار

وزیر اعلیٰ محمود خان کا ایم پی اے میاں جمشید کاکا خیل کی وفات پر دکھ کا اظہار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں جمشید کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے،اوراُن کی کمی ایک طویل عرصے تک محسوس کی جائیگی۔

مزید :

صفحہ اول -