پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کا کاخیل کورونا سے وفات پا گئے

پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کا کاخیل کورونا سے وفات پا گئے

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر ایکسائز و ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار کر بدھ کے روز اعلی الصبح اسلام آباد کے ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کی وفات پر وزیراعظم پاکستان عمران خان وفاقی وزرا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سمیت گورنر خیبر پختونخوا خواہ شاہ فرمان اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سیاسی جماعتوں کے مرکزی، صوبائی اور مقامی رہنماں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سہراتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا مرحوم کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر ایکسائز و ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل جو کہ کئی روز سے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور گذشتہ روز ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر ان کو علاج کی غرض سے اسلام کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زیر علاج لیکن ان کی طبیعت ساز گار نہ ہوسکی اور بدھ کے روز اعلی الصبح ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم انتہائی مخلص اور شریف النفس انسان تھے مرحوم کی وفات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان زیارت کاکا صاحب میں سپرد خاک کردیاگیا مرحوم کے نماز جنازہ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سابق ناظمین معززین علاقہ تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی صوبائی اور مقامی رہنماں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاگو رہے مرحوم ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبائی مشیر برائے ہائر ایجوکیشن میاں خلیق الرحمان، سابق وفاقی وزیر انسداد منشیات میاں مظفر شاہ ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل، عوامی نیشنل پارٹی نوشہرہ کے صدر جمال خان خٹک، جنرل سیکرٹری انجنیئر حامد علی خان، سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالحق، پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری رضا سعید بابر، تحصیل کونسل نوشہرہ کے سابق تحصیل نائب ناظم زر عالم خان جمعیت علما اسلام نوشہرہ کے امیر قاری محمد اسلم، جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، جماعت اسلامی نوشہرہ کیامیر رافت اللہ خان قومی وطن پارٹی نوشہرہ کے چیئرمین ولی الرحمن سابق ضلع ناظم نوشہرہ اشفاق احمد خان، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل جہانگیرہ کے صدر اطلس خان خٹک قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین گلریز حکیم خان، ڈی جی گروپ آفیسرز سابق ڈی پی او نوشہرہ محمد حسین خان، سابق ایس پی تفتیش سید اسرار باچا عرف باچا جی کہا کہ مرحوم ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل عوامی خدمت کے بل بوتے پر نوشہرہ کے عوامی حلقوں میں کافی مقبول ترین سیاسی شخصیت کے مالک تھے اور اسی عوامی مقبولیت کی وجہ سے میاں جمشید الدین کاکاخیل مسلسل 2 مرتبہ یونین کونسل زیارت کاکا صاحب کے ناظم منتخب ہونے اور اسی طرح 2 مرتبہ مسلسل خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے وہ 0213 تا 2018 خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن رہے اپنی دور وزارت میں عوامی خدمت کے صلے میں حلقہ پی کے 63 کے عوام نے 2018 کے عام انتخابات میں ان کو دوبارہ کامیاب کرکے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب کیا۔

مزید :

صفحہ اول -