ملتان: سابق ایم این اے شیخ طاہر رشید انتقال کرگئے

ملتان: سابق ایم این اے شیخ طاہر رشید انتقال کرگئے

  

ملتان (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل،سابق مئیر ملتان وسابق ایم این اے شیخ طارق رشید کے بھائی سابق ایم این اے شیخ طاھر رشید کو سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ جلال مسجد پارک گلگشت میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ سجادہ نشین دربار عالیہ چادر والی سرکار پیر نور حسین نے پڑھائی۔مرحوم کی قل خوانی کل بروز جمعہ انکی رھائش گاہ واقع پیر خورشید کالونی پر ادا کی جائے گی مرحوم شیخ طاہر رشید کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔چند روز قبل وہ کیمو تھراپی برطانیہ سے کروا کر پاکستان آئے تھے۔ نماز جنازہ میں مختلف سیاسی وسماجی،تاجر،مذہبی ودیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے ھزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سینئر سیاستدان ولیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی، حافظ اقبال خاکوانی، رہنما جماعت اسلامی کلیم اکبر صدیقی سینیٹر رانا محمود الحسن، ضلعی صدر بلال بٹ۔ سجادہ نشین درگاہ چادر والی سرکار پیر علی حسین شاہ سابق ڈپٹی مئیر ملتان منور احسان قریشی،ملک انور علی،چئیر مین ایم ڈی اے وتحریک انصاف کے رہنما میاں جمیل احمد، رانا عبدالجبار،، قاری عبد الغفار نقشبندی،شہزاد مقبول بھٹہ،شیخ واجد شوکت،حافظ معین خالد،پیپلز پارٹی کے رہنما خالد حنیف لودھی،ملک عاشق علی شجرا، راؤ مظہر الاسلام، اختر عالم قریشی، شیخ ندیم اکبر، شیخ محمد طاہر،اکرم اکی بھائی،اسلم ھمایوں، شیخ سعید، رسالت شیروانی،عمرفاروق بھٹی، عمران ارشد، سلطان محمود ملک،عبدالرحیم،عبدالرحمان فری، خالد جاوید وڑائچ،رانا اقبال سراج، عامر انصاری،چوھدری عبدالوحید ارآئیں، جاوید اختر انصاری، خالد محمود قریشی ودیگر شامل تھے.دریں اثناء سینئر صحافی نصیر احمد سلیمی نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طاہر رشید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -