عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

عمران خان اپنی نااہلی چھپانے کیلئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

  

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب دو سال سے اپنی نالائقی، نااہلی اور چوری چھپانے کے لئے نیب کو استعمال کر رہے ہیں،عمران صاحب اپنے سیاسی انتقام کے لیے نیب کو استعمال کر رہے ہیں،دو سال کی تمام کوشش کے باوجود شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں مِل سکی تو دوبارہ سے تماشہ کیا جا رہا ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کو صرف گرفتار کرتا ہے لیکن آج تک کسی بھی الزام کا ریفرنس دائر نہیں کر سکا،کھلنڈروں کی حکومت صرف سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا نااہل اور چور حکومت کی کورونا کے خلاف کوئی حکمتِ عملی نہیں، اِس لیے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،حکومتی نالائقی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عوام کورونا سے مر رہے ہیں جبکہ عمران صاحب صرف شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا پلان بنا رہے ہیں،نالائق اور چوروں نے دیہاڑی دار، غریب اور مزدور کو کوئی پیسہ نہیں دیا چور عوام دشمن بجٹ بنا رہے ہیں اِس لئے قائدِ حزبِ اختلاف کی آواز بند کرنے کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا نااہل اور چوروں نے عوام کی اربوں کی چینی چوری، دو سال میں 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا،23 غیر قانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کے ذریعے آنے والے اربوں روپے سے ملک کے خلاف سازش کی لیکن کوئی گرفتار کرنے والا نہیں ،پشاور میٹرو کے 120 ارب کے کھڈوں کا کوئی جواب لینے والا نہیں،عوام کی اربوں روپے کی چینی چوری ہو گئی لیکن کوئی گرفتاری نہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -