وزیراعلیٰ پنجاب کا ارکان اسمبلی شوکت منظور چیمہ اورمیاں جمشیدالدین کاکاخیل کے انتقال پر اظہارتعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا ارکان اسمبلی شوکت منظور چیمہ اورمیاں جمشیدالدین کاکاخیل ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ اورتحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی میاں جمشیدالدین کاکاخیل کے کورونا کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -