جامعہ کراچی: اکیڈمک کونسل کا اجلاس 5 جون کو ہوگا

  جامعہ کراچی: اکیڈمک کونسل کا اجلاس 5 جون کو ہوگا

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت روسائے کلیہ جات کا اجلاس وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہواجس میں کوروناوائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال کے تناظر میں 2020 ئکے پہلے سیمسٹر کے امور زیر بحث آئے۔روسائے کلیہ جات نے اجلاس میں اپنے کلیہ جات کی بورڈ آف فیکلٹی اجلاسوں کے فیصلوں اور زیر بحث امور کے متعلق شرکا کو آگا ہ کیا،ان بورڈز میں اکیڈمک کونسل میں شامل تمام اساتذہ نمائندگان بشمول لیکچرار،اسسٹنٹ پروفیسر،ایسوسی ایٹ پروفیسر،پروفیسر شامل تھے۔ان سفارشات پر مذکورہ فیصلے کئے گئے:جامعہ ہر فیکلٹی سے3 سے5 اساتذہ کی بطور ماسٹر ٹرینر نشاندہی کرے گی جن کی ذمے اپنی فیکلٹی کے دیگر اساتذہ کی ٹریننگ ہوگا۔رئیس کلیہ اپنی فیکلٹی سے ماسٹر ٹرینر نامزد کرینگے اور ان کی جانب سے دیگر اساتذہ کو فراہم کردہ تربیت کی بھی نگرانی کرینگے۔روسائے کلیہ جات کے دفاتر اساتذہ کی معاونت کا مرکز ہونگے جبکہ رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے دوران سرقہ نویسی اور کاپی رائٹ کے مسائل پر رہنما ئی فراہم کرینگے۔ تمام آن لائن کلاسز اور اسائنمنٹ کے جمع کرانے کا عمل منظور شدہ کورس آوٹ لائن کے مطابق15 جولائی 2020تک جاری رہے گاجبکہ لیب اورپریکٹیکل سیشن کی جگہ بھی آن لائن کلاس کا انعقاد کیا جاسکے گا۔اساتذہ اپنے گھر سے آن لائن کلاسز کا انعقاد کرسکیں گے اور کسی پریشانی کی صورت میں وہ اپنے دفاتر،کلاس رومز یا رئیس کلیہ کے میٹنگ رومز کا استعمال کرسکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -