خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وزیراعلیٰ محمود خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس آج ہو گا،کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں 17 نکات شامل ہیں ،چاند دیکھنے کیلئے قانون سازی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ تیاری کا جائزہ لیا جائےگا اس کے علاوہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں پرسیلزٹیکس کا جائزہ لیاجائےگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -