فیصل آباد میں 3پولیس مقابلے 6 زخمی ڈاکو گرفتار، 6بھاگ نکلے

فیصل آباد میں 3پولیس مقابلے 6 زخمی ڈاکو گرفتار، 6بھاگ نکلے

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) 3مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے دوران اوڈھ گینگ کے 2ملزموں سمیت 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور چھ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ‘ چھینی گئی رقم اور 3موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ تھانہ ٹھیکریوالہ نواحی چک 77ر ب ملاں پور میں اوڈھ گینگ کے 4ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے اوڈھ گینگ کے ملزمان فرحان حیدر عرف موچھا اور علی شیر عرف عنصر زخمی ہوگئے اور ان کے 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح تھانہ ترکھانی کے علاقہ ظفر چوک ناکے پر 4ڈاکوؤں کو پولیس ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے محمد شہزاد اور سفیان زخمی ہوگئے اور 2نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تھانہ مرید والا کے نواحی چک 220لنک روڈ پر ناکے پر پولیس کو دیکھ کر 4ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران 2ڈاکو اکبر علی اور محمد رمضان زخمی ہوگئے اور 2ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متعلقہ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے مقدمات درج کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ڈاکو گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -