کراچی، کورنگی مہران ٹاون سے بھتہ خور گرفتارکرلیا گیا

  کراچی، کورنگی مہران ٹاون سے بھتہ خور گرفتارکرلیا گیا

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق گرفتارملزم شاہد کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مختلف تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف تھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم سے وہ موبائل فون بھی برآمدکیا گیا ہے جس سے بھتے کیلئے پیغامات بھیجنے جاتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد موبائل فون فارنزک کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -