جماعت اسلامی کے وفد کی حیسکو چیف عبدالحق میمن سے ملاقات

  جماعت اسلامی کے وفد کی حیسکو چیف عبدالحق میمن سے ملاقات

  

حیدرآباد (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے ضلع امیر حافظ طاہر مجید کی سربراہی میں ایک وفد نے حیسکو چیف عبدالحق میمن سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے ڈٹیکشن بلوں، لوڈ شیڈنگ، بجلی چوروں اور کنڈہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرنے کی تجاویز دیں۔ اس موقع پر حیسکو چیف عبدالحق میمن نے تمام مسائل اور تجاویزبغور سننے کے بعد وفد کو یقین دلایا کہ ڈٹیکشن بلوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، جس میں حیسکو کے سرکل حیدرآباد کے ڈپٹی کمرشل منیجر DCM اور جماعت اسلامی کے عبدالقیوم حیدر اور سیف الرحمن ممبر ہونگے جو بجلی کے ڈٹیکشن بلوں کی جانچ پڑتال کرکے مروجہ قانون کے مطابق حل کروائیں گے۔ اس کے علاوہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وفد کو بتایا کہ AT&C کے بنیاد پر ہر فیڈر کی لوڈ شیڈنگ کا ٹائم مقرر کیا گیا ہے، لیکن کسی بھی فنی خرابی سے بجلی بند ہوتی ہے تو اس فیڈر کو لوڈ شیڈنگ ٹائم میں ریلیف دیا جاتا ہے۔ میٹنگ میں زاہد پرویز مغل اور محمد صادق کبر بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -