کہروڑ پکا: کرونا سے خاتون جاں بحق، نشتر میں 25مریض زیر علاج

کہروڑ پکا: کرونا سے خاتون جاں بحق، نشتر میں 25مریض زیر علاج

  

ملتان، کہرو ڑ پکا(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن کے چھ وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 25ہو گئی،شبہ میں 23مریض زیر علاج،رواں سال کورونا کے شبہ میں رپورٹ ہونے والے 1082افراد میں سے 286میں کورونا کی تصدیق ہوئی 144صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ کر دئیے گئے,50 افراد پر مشتمل طبی عملہ بھی کورونا میں مبتلا ہو چکا ہے،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث مجموعی طور پر 75 افراد دم توڑ چکے ہیں،ادھر کارڈیالوجی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کے ایک ڈاکٹر اور سٹور کیپر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر عملے کی سکریننگ کا فیصلہ کیاگیاہے، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 25مریض زیر علاج ہیں جبکہ 08 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 23مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں یکم اپریل سے یکم جون کے درمیان 75 افراد کورونا کے باعث دم توڑ چکے ہیں،ادھر فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال میں اب تک ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر اور قرنطینہ،تبلیغی مراکز سے لائے گئے 11 ہزار 388 افراد کے نمونوں کے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1365 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال سے 144 افراد کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے جبکہ 50 افراد پر مشتمل نشتر ہسپتال کا طبی عملہ جس میں 32 ڈاکٹر,12 نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا اب تک کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹی جوائن کر چکے ہیں جبکہ کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد اور سٹور کیپر حسن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد دیگر عملے کی بھی کورونا سکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ادھر محلہ ڈکھنہ وا لا گلی مر کز وا لی کی رہا ئشی 70سا لہ خا تون رحم الٰہی زو جہ اللہ ڈیوا یا کی طبعیت عید کے بعد خراب ہو ئی تو اس کو لوا حقین وکٹوریہ بہا ولپور لے گئے جہاں پر خا تون کو کرونا کا مر یض قرار دے کر سول ہسپتال قرنطینہ میں شفٹ کر دیا گیا وہاں پر خا تون کا کرونا ٹیسٹ کر وا یا گیا جو پا زیٹو آ یا جس کے بعد خا تون کا علاج تقریبا12روز تک کیا گیا زیادہ طبعیت خراب ہو نے پر خا تون کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا 4دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد خاتون دم توڑ گئی ا س کے بعد خا تون کی میت کو کرونا میت قرار دے کر تابوت میں بند کر کے ریسکیو 1122کے حوا لے کر دیا اور لودھراں کی ضلعی حکام کو آ گاہ کر دیا محکمہ صحت کی ٹیم اور سی او بلدیہ و عملہ نے حا فظ اکرم کی خا نقاہ پر اپنی نگرا نی میں میت کا نما زے جنازہ کر وا یا اور اس کو قبر ستان معروف شاہ والا میں دفن کیا اس موقعہ پر مقا می انتظا میہ دیکھنے میں نہ آ ئی ڈپٹی ڈی ایچ او نے بتا یا کہ علا قہ سیل کیا جا رہا ہے اور خا تون کی فیملی کے افراد کے کرو نا ٹسٹ کل لیے جا ئیں گے آ خری اطلا عات تک علا قہ تا حال سیل نہ کیا گیا تھا کہروڑ پکا میں کرونا سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -