ویمن یونیورسٹی ملتان اوریوتھ اینگیجمنٹ سروسز کے درمیان ایم او یو سائن

ویمن یونیورسٹی ملتان اوریوتھ اینگیجمنٹ سروسز کے درمیان ایم او یو سائن

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )ویمن یونیورسٹی اور یوتھ اینگجمنٹ سروسز(یس) کے درمیان ایم او یو سائن ہوگیا جس کے تحت دونوں ادارے طلبا کو جدید علوم سے آشنائی اور مارکٹنگ کیلئے صلاحتیوں کو پرووان چڑھانے کیلئے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

اقدامات کریں گے اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور یس کے سربراہ علی رضا خان نے ایم او یو پر دستخط کئے اس موقع پر علی رضا کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ برٹش کونسل کی تعاون سے طلبا کی صلاحتیوں کو اجا گر کرنے کے پراجیکٹ پر کام کررہا ہے تاکے طلبا حقیقی تبدیلی کا استعارہ کار بن سکیں، اس معاہدے کے تحت طالبات کو مارکٹنگ کے حوالے سے تربیت دی جائے گی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی کی طالبات میں صلاحتیوں کی کمی نہیں بس ان کو سامنے لانے کیلئے مواقع ملنے کی کمی ہے امید ہے اس معاہدے کے بعد ان کی یہ کمی پوری ہوگی، اور طالبات کی تدریسی اور تحقیقی صلاحیتوں میں جدت اور نکھر پیدا ہو گا یس کے ساتھ ملکر ہماری فیکلٹی اور طالبات ویمن یونیورسٹی ملتان کا نام روشن کریں گی۔

سائن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -