چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی ملتان آمد، آج سے 6جون تک کیسوں کی سماعت، تیاریاں مکمل، دوسرا نظرثانی روسٹر بھی فائنل سیکورٹی الرٹ

  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی ملتان آمد، آج سے 6جون تک ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان آج سے 6 جون تک ملتان بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دوسرا نظر ثانی روسٹر جاری کردیا ہے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

۔ جس کے مطابق ملتان بنچ میں 3 ڈویڑن اور 7 سنگل بنچز میں ججز فرائض انجام دیں گے۔ پہلا ڈویثرن بینچ سردار محمد سرفراز ڈوگر اور چوہدری عبدالعزیز، دوسرا ڈویثرن بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں، تیسرا ڈویثرن بینچ جسٹس شکیل الرحمٰن اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ہے سنگل بنچز میں بھی فاضل ججز سمیت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان شامل ہیں۔ مزکورہ روسٹر 4 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -