ہائی کورٹ ملتان بنچ، قتل مقدمہ میں صلح، سیشن جج کو دستاویزی شہادت کی بنیادپر فیصلے کی ہدایت

  ہائی کورٹ ملتان بنچ، قتل مقدمہ میں صلح، سیشن جج کو دستاویزی شہادت کی ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ڈسٹرکٹ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مجرم غلام مصطفی عرف کاکا کی جانب سے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر کے وکلا ملک محمد نعیم اقبال اور ملک جاوید چنڑ نے موقف اختیار کیا کہ مجرم کی مدعی پارٹی سے صلح ہو چکی ہے جس پر عدالت عالیہ نے سیشن عدالت کو بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سیشن عدالت نے مقتول محمد نواز کی بیٹی گلناز کو نابالغ قرار دیا ہے اور اس کا بیان ریکارڈ نہیں کیا اب مزید درخواست میں کہا گیا کہ مقتول کی بیٹی نابالغ نہیں جو شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سیشن عدالت کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستاویزی شہادت کی بنیاد پر مقتول کی بیٹی کے بالغ یا نابالغ ہونے کا فوری فیصلہ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -