احساس ایمر جنسی پروگرام، ملک بھر میں 96ہزار سے زائد مستحقین میں 116ارب 98کروڑ تقسیم

  احساس ایمر جنسی پروگرام، ملک بھر میں 96ہزار سے زائد مستحقین میں 116ارب 98کروڑ ...

  

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے شروع کئے گئے احسا س ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک 116 ارب 98 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے اعداد و شمار کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 96 لاکھ 21 ہزار خاندانوں میں احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ میں 29لاکھ 48 ہزارسے زائد افرادمیں 35 ارب 59 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ آبادی کے لحاظ سے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 41لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد میں 50 ارب 30 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 18لاکھ 5 ہزارسے زائد افراد میں 22 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔بلوچستان میں 5 ارب 55 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کئے، یہ رقم 4لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 3 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں 84 کروڑ روپے سے زائد رقم 66 ہزا ر سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 37 ہزار سے زائد افراد میں 45 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

احساس کیش پروگرام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -