تاجروں کا ہفتہ، اتوار کی کاروباری سرگرمیاں معطل کرنیکا اعلان

  تاجروں کا ہفتہ، اتوار کی کاروباری سرگرمیاں معطل کرنیکا اعلان

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے جمعہ کی چھٹی ختم کرتے ہوئے تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رکھی جائیں گی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکومتی احکامات نہ ماننے والے تاجروں کا ساتھ نہ دینے کا بھی عندیہ دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ میں 5 روز کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مشکور ہیں۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں جمعہ کے روز تمام مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو آنے والے بچٹ میں دو سال کیلئے ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔ شناختی کارڈز دکھاکر خریداری کی لمٹ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے تک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچا۔ اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کم از کم 15 فیصد تک کمی لائی جائے۔ پنجاب حکومت ناجائز منافع خوروں اور مہنگائی مافیا کیخلاف سختکارروائی کرتے ہوئے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کورونا وائرس سے ہمیں نجات دے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹر لیبر کمپلیکس ملتان میں سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ قرنطینہ میں 24، چوبیس گھنٹے مریضوں کو کوئی دیکھنے نہیں آتا۔ انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت احتیاطی تدابیر کے ساتھ قرنطینہ سنٹرز میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز کورونا ایس او پیز کے ساتھ تمام مارکیٹیں کھیلیں گی اور اس دوران اگر کوئی تاجر کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے گرفتار ہوگیا تو ہم اس کے پیچھے نہیں جائیں گے۔ لہذا میں تمام تاج رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی اپنی مارکیٹوں اور دکانوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔ پریس کانفرنس میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنماؤں شیخ جاوید اختر، شیخ اکرم حکیم، مرزا نعیم بیگ، سید جعفر علی شاہ، سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ مرکزی ہول سیل کلاتھ بورڈ ملتان نے حکومتی ہدایت پر ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا اس سلسلہ میں ہول سیل کلاتھ بورڈ سے منسلک مارکیٹوں کے صدور و سیکرٹری صاحبان کا اجلاس مرکزی صدرچوہدری غلام سرور کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کرونا صورتحال میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ہفتہ اتوارکو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جمعہ کو بھی خلاف معمول کاروبار کھلا رکھا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری غلام سرور،جنرل سیکرٹری خواجہ ندیم صدیقی نے کہا کہ ہول سیل کلاتھ بورڈسے منسلک تاجر تنظیمیں حکومتی ہدایات کی روشنی میں سوموار سے جمعہ تک کاروبار صبح 9 بجے سے شام 7بجے تک جاری رکھیں جبکہ ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رکھیں اجلاس میں سرپرست اعلی بشارت شوکت،چیئرمین میاں فرید رشید،وائس چیئرمین شیخ جمیل خلیل،نائب صدر خواجہ عرفان صدیقی،صدر اندھی کھوئی حاجی اقبال بپن،سیکرٹری شیخ عالمگیر،صدر مچھلی ہٹ حاجی بشارت شوکت،سیکرٹری خواجہ عمر صدیقی،صدر گلی پترانوالی یونس قریشی،سیکرٹری خواجہ ندیم صدیقی،صدر گلی بنجاراں والی میاں فرید رشید قریشی،سیکرٹری خواجہ عرفان صدیقی،صدر کراچی مارکیٹ جمیل خلیل،سیکرٹری شعیب رضا،صدر وان بازار چوہدری غلام سرور،سیکرٹری عزیزالرحمن جانی،صدر غوری والی گلی عبد الرحمن شیخ،سیکرٹری محمد بلال ہاشمی نے شرکت کی۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -