پٹرول کی بلیک میں فروخت، انتظامیہ ان ایکشن، مافیا کیخلاف کارروائی کافیصلہ

    پٹرول کی بلیک میں فروخت، انتظامیہ ان ایکشن، مافیا کیخلاف کارروائی ...

  

ڈیرہ، لیہ، گڑھ مہاراجہ (سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیرہ غازی خان میں گذشتہ تین روز سے پٹرول پمپس پر پٹرول کی ترسیل معطل ہونے سے شہری پریشانی سے دوچار ہیں اور شہر کے متعدد پٹرول پمپس مالکان کی جانب سے مصنوعی قلت پیدا کرکے سپلائی بند کردی گئی جبکہ شہر سے باہر پٹرول پمپس پر پٹرول پمپس مالکان کی طرف سے مان مانے نرخوں پر فروخت کیا جارہا ہے شہریوں نے حکومت سے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی فوری فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں حکومت کی جانب سے دئیے جانے ریلیف کا فائدہ مل سکے۔تاہم پٹرول پمپس مالکان سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے پارکو کی جانب سے پٹرول کی سپلائی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے پٹرول نایاب ہوچکا ہے اور انکا بھی کاروبار بری طرح متاثرہ ہوچکا ہے پٹرول پمپس مالکان نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پہلے وہ آئل ریفائنری کو احکامات جاری کریں اور اس بات پر بھی پابند کریں کہ وہ بھی پمپس مالکان کو نئے ریٹ پر پٹرول کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔ضلع میں پٹرول کی عدم دستیابی پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء نے کہا کہ پیٹرول ذخیرہ،مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی پیٹرول فروخت نہ کرنے والے پمپ کے خلاف کارروائی بارے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں ضلع میں کسی کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی بلکہ حکومتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے اس لیے عوام کو پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھاے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرپیٹرول فروخت نہ کرنے والے پمپس کے خلاف ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی جبکہ پمپ بند کرنے والوں کی این او سی کی کینسلیشن بارے غور کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزپٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات کرنے کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔ادھرتحصیل احمد پور سیال کے مختلف شہروں گڑھ مہاراجہ،گڑھ موڑ،احمد پور سیال،کوٹ بہادر و گردونواح کے علاقوں میں پٹرول نایاب ہو گیا شہری پٹرول پمپوں پر مارے مارے پھرتے رہے علاقہ میں واقع پرائیویٹ پٹرول وڈیزل ایجنسیاں پٹرول بلیک میں فروخت کرتیں نظر آئیں جہاں سے مجبورا گاڑی مالکان نے پٹرول ڈالوایا پٹرول کے ریٹ کم ہوتے ہی پٹرول شاٹ ہونا انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مافیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -