احساس پروگرام: رقم کی غیر منصفانہ تقسیم ، پٹشنر کودستاویزات پیش کرنیکا موقع کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی

احساس پروگرام: رقم کی غیر منصفانہ تقسیم ، پٹشنر کودستاویزات پیش کرنیکا موقع ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )احساس پروگرام کے تحت غیر مستحق افراد میں مبینہ طور پر رقم تقسیم کرنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے سماعت کی۔ اور پٹشنر کو دستاویزات پیش کرنے کا موقع دیتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں پٹیشنر فرحت اقبال نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ احساس پروگرام کے تحت کاروں میں آنے والے افراد کو 12 ہزار روپے دیے گئے، بے روزگار ہونے والے افراد کو غیر مستحق قرار دیا گیا، یہ پروگرام صرف سیاسی بااثر افراد کی سفارش پر کیا گیا، یہ رقم دے کر غریبوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جوکہ پہلے ہی معاشی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مستحقین کو امداد کے لیے نااہل قرار دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -