سوشل میڈیا پرعوام کے جذبات مجروح کرنے پر غیر ملکی خاتون صحافی کیخلاف کارروائی شروع

  سوشل میڈیا پرعوام کے جذبات مجروح کرنے پر غیر ملکی خاتون صحافی کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ایم اے علی حیدر گیلانی نے غیر ملکی صحافی سنتھیا ریچز کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

غیر ملکی صحافی سنتھیا ریچز سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا گفتگو کی۔ غیر ملکی صحافی سنتھیا ریچز نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کے جذبات کو مجروح کیا۔ غیر ملکی خاتون صحافی کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔سائبر کرائم ونگ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی جبکہ کاروائی شروع کردی ہے۔