وہاڑی:ٹھیکیداروں کی رقم دبانے پرمیونسپل کمیٹی افسروں، ملازمین کیخلاف تحقیقات کاحکم
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)میونسپل کمیٹی آفس افسران اور ملازمین کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہواہے,ٹھیکوں کی ادائیگی میں کمیشن لینے کے باوجود دو سال سے (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
ٹھیکیداروں کے بل ادا نہ کئے جاسکے متاثرین نے انصاف کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی میلسی کے ٹھیکیداروں حافظ محمد وسیم,چوہدری طارق محمود اورکریم بخش نے ڈپٹی کمشنر کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی ٹھیکیدار ہیں سال 2018 میں محرم روٹ کے ٹھیکے حاصل کئے جن کی مالیت 20 لاکھ بنتی ہے اور کام مکمل ہونے پر اپنے واجبات طلب کئے لٹکا دیاگیا ہے مگر تاحال ادائیگی نہیں کی گئی ہم غریب لوگ ہیں اوراپنی ساری جمع پونجی لگا بیٹھے ہیں افسران نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے لہذا انصاف دیا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
حکم