ملتان: سی ای او ہیلتھ کون؟ دوافسروں میں پھر جنگ

  ملتان: سی ای او ہیلتھ کون؟ دوافسروں میں پھر جنگ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت ملتان کا چیف ایگزیکٹو افسر کون ہے،ملازمین نے سر پکڑ لئے، سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک کے چارج سنبھالنے پر بھی جنگ چھڑ گئی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو اعلی انتظامی افسران کی سپورٹ حاصل ہے،سیاسی بیساکھیوں کے سہارے نوٹیفکیشن کینسل کرانے کے لیے سرگرم،ڈاکٹر سلیم اکبر بھی بطور سی ای او احکامات جاری کرنے (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر منور عباس کو کرپشن پر سی ای او ہیلتھ ملتان ہٹائے جانے پر انٹرویو کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں۔جس کے لیے ملتان سے ڈاکٹر علی مہدی، ڈاکٹر سلیم اکبر،ڈاکٹر رفیق اختر ڈاکٹر امجد سمیت 16 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ اور تعیناتی کے لیے ملتان کے ہی ممبران اسمبلی و وزراء کے ذریعے اپنی اپنی زور آزمائی شروع کردی،تاہم مناسب امیدوار نا ہونے پر مجبوراً 20 گریڈ کی سیٹ پر وہاڑی کے 18 گریڈ کے سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک کو تجربہ کی بناء پر ملتان تعینات کردیا گیا۔لیکن اس پر ملتان کے امیدواروں نے پھر مخالفت شروع کردی گئی تھی،جس سے نئے سی ای او کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اختیارات محدود ہونے سے تاحال دقت درپیش ہیں،امیدوار ڈاکٹر ابھی تک سی ای او تعیناتی کے لیے سرگرم ہیں،حتی کہ ڈاکٹر سلیم اکبر سی ای او ارشد ملک کی تعیناتی کے باوجود خود ہی کو سی ای او لکھ رہے ہیں اور احکامات جاری کر رہے ہیں،طبی سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -