کارڈیالوجی ہسپتال: انجیو گرافی وارڈ سے ای سی جی مشین چوری

  کارڈیالوجی ہسپتال: انجیو گرافی وارڈ سے ای سی جی مشین چوری

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کارڈیالوجی ہسپتال کے ایم ایس کی انتظامی امور پر گرفت کمزورہوگئی،انجیوگرافی وارڈ سے چور لاکھوں روپے کی ای سی جی مشین لے کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر فہیم لابر انتظامی امور سنبھالنے میں باالکل ناکام۔ہو چکے ہیں جس کے باعث ایک جانب ہسپتال آنے والے مریضوں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے وہاں اب ہسپتال کی لاکھوں روپئے مالیت کی مشینری بھی محفوظ نہیں ہے،گزشتہ روز ہسپتال میں نئے بنائے جانے والے 24 بستروں کے انجیوگرافی وارڈ سے لاکھوں روپئے کی مشین کو چور باآسانی اپنے کپڑوں میں چھپا کر فرار ہو گیا جبکہ اس وقت ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس بھی وہاں موجود نہیں تھی جبکہ ای سی جی مشین چوری کرنے والا شخص با آسانی سیکیورٹی گارڈز اور دیگر عملے کو چکمہ دیکر گیٹ نمبر 03 سے فرار ہو گیا،اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کی نشاندہی کر لی گئی ہے جو خود کو نجی ہسپتال کا ٹیکنیشن ظاہر کر کے کارڈیالوجی ہسپتال سٹاف کے ساتھ گھل مل گیا تھا بعدازاں موقع پا کر ای سی جی مشین چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران اپنی ڈیوٹیاں سر انجام نہیں دے رہے جس کے باعث ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں جبکہ ایسے معاملات میں عملے کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ہے تاہم ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔

چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -