فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک،جعلسازی پرمتعدددکانیں سیل، بھاری جرمانے

  فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک،جعلسازی پرمتعدددکانیں سیل، بھاری جرمانے

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )پنجاب فوڈاتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں کاروائیاں جاری ہیں کم وزن مرغیوں کی فروخت پرپولٹری شاپ،پروڈکشن ایریا میں واش روم ہونے پر بیکری،جعلی لیبلنگ کرنے،مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پرآئسکریم یونٹ،کھلے مصالحہ جات کی فروخت پرکریانہ سٹور،کھویامیں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پرکھویا یونٹ سربمہر کردیا،05ملک کولیکشن سنٹرزمیں موجود 1600لیٹر دودھ کی چیکنگ،1,000لیٹر ناقص(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

دودھ تلف،03کولیکشن سنٹرز کو40,000روپے کے جرمانے عائدکردیا،کرونا وائرس کے پیش نظر عوام تک معیاری خوراک فراہم کرنے کیلئے فوڈسیفٹی ٹیمز کی حفاظتی لباس پہن کر خصوصی ہدایات جاری، تھرمل گنز کی مدد سے فوڈ آپریٹرز کی سکریننگ، جنوبی پنجاب میں 250 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ایکسپائر اشیاء رکھنے والوں، صفائی کے ناقص نظام کو بہتر کرنے کے لیے212فوڈیونٹس کووارننگ نوٹسزجاری، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 30فوڈ پوائنٹس کو134,000روپے کے جرمانے عائدکیا گیا،13کلومٹھائی،10کلوآٹا،02کلو سٹارچ کیمیکل تلف کیاگیا ہے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -