وسیب کی شناخت پرمشتمل صوبہ سرائیکستان بنایا جائے، رہنماؤں کاردعمل

  وسیب کی شناخت پرمشتمل صوبہ سرائیکستان بنایا جائے، رہنماؤں کاردعمل

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکی صوبہ قائم کر کے رنجیت سنگھ کی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ریاست مدینہ کے دعویداروں کو رنجیت سنگھ کی مجسمہ بنانے کی بجائے نواب مظفر خان کا دربار بنانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارسقوط ملتان اور یوم شہادت نواب مظفر خان شہید کے حوالے سے سرائیکی جماعتوں کی طرف سے منعقد کئے گئے سیمینار کے موقع پر سرائیکی رہنماؤں نے کیا۔اس موقع پر سرائیکی شعراء نے انقلابی کلام پیش کیا۔ (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ، شریک چیئرمین ظہور دھریجہ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما کرامت شیخ، نوابزادہ خان عامر خان سدوزئی، احسان احمد خان سدوزئی، میاں عامر نقشبندی، میاں عامر شہزاد صدیقی، مخدوم اکبر ہاشمی، حاجی احمد نواز سومرو، اکرم گھلو، عنایت اللہ مشرقی، عبدالستار تھہیم، ملک طلال زوہیب، علامہ اقبال وسیم، محمد بخش، ملک جاوید چنڑ، شریف خان لشاری، عابد سیال، حاجی عید احمد دھریجہ، زبیر دھریجہ، ثوبیہ ملک، روبینہ بخاری، حافظ واقف ملتانی، عابد ظامی، رضوان قلندری، مقبول کھرل، حاجی عبدالغفار چاچڑ، جمیل علی، صغیر بھٹہ، جعفر شاہ، شعیب نواز بلوچ، سرائیک خان ملتانی، مبشر چوہدری، خواجہ شعیب الحسن، مولانا قاری محمد حنیف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رنجیت سنگھ کے قبضے کو تسلیم نہیں کرتے، وسیب کی شناخت اور مکمل حدود پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواب مظفر خان شہید نے اپنی، اپنی آل اور ملتان کی سپاہ کی قربانی دے دی مگر حملہ آور لعین رنجیت سنگھ کے سامنے ہتھیار نہ ڈال کر اہل ملتان اور مسلمانوں کا سر ہمیشہ کیلئے سر بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جو ریاست مدینہ کے دعویدار ہیں نہایت بے شرمی کے ساتھ لاہور میں رنجیت سنگھ کے مجسمے بنا رہے ہیں اور رنجیت سنگھ کے ماننے والوں کی آو? بھگت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آخری سانسوں تک صوبہ سرائیکستان کی واگزاری کیلئے جدوجہد کریں گے، حکمران اپنے وعدے کے مطابق صوبہ قائم کریں ورنہ آئندہ الیکشن میں ان کا حشر پی پی اور ن لیگ سے بد تر ہوگا۔ اس موقع پر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر رنجیت سنگھ کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا اور سینکڑوں افراد نے رنجیت سنگھ مردہ باد، نواب مظفر شہید زندہ باد، تیری شان میری شان سرائیکستان سرائیکستان، بہاولپور نہ ملتان صوبہ صرف سرائیکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -