ڈیرہ: اشتہاری کی ہلاکت کے بعد جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ،چھاپے، گرفتاریاں

ڈیرہ: اشتہاری کی ہلاکت کے بعد جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ،چھاپے، ...

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) دہشت گردی، قتل و ڈکیتی جیسے کئی سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری مجید لادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ مجید لادی مورخہ 04.05.2020 (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے آ رہا ہے جس پر 2 درجن سے زائد دہشت گردی اور قتل و ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات درج ہونے کے ساتھ 20 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر ہے کا پولیس CIA اور تھانہ کوٹ مبارک سے سمینٹ فیکٹری روڈ پر سامنا ہو گیا اور پولیس کو دیکھتے ہی مجید لادی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس تھانہ کوٹ مبارک اور CIA پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت مجید لادی اور اس کے دیگر ساتھیوں پر جوابی فائرنگ کی تو دوران مقابلہ مجید لادی فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا۔شدید زخمی ہونے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مجرم اشتہاری ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک ہونے والا مجرم اشتہاری ہیڈ منی کا مجرم تھا جس کے سر قیمت 20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھی اور مجرم اشتہاری مجید لادی دہشت گردی، قتل و ڈکیتی جیسے 31 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب اور انچارج CIA عبدالرؤف نے بتایا کہ ڈی پی او اختر فاروق کے ویژن کے مطابق عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ڈیرہ غازیخان پولیس جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے لادی گینگ سمیت جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنا رہی ہے۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -