نابینا، معذور افراد سے زبردستی بھیک منگوانے پر3بڑے”بھکاری“ گرفتار
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نابینا اورمعذور افراد سے زبردستی بھیک منگوانے کامکروہ دھندہ کرنیوالے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے تفصیل کے مطابق بستی بھنڈی جلال پورپیروالاکے رہائشی حافظ عبدالحمید جوآنکھوں کی بنیائی سے محروم ہے نے پولیس کودرخواست دی اس کاساتھی محمدجمیل ولدعبدالحق وریاسکنہ مروٹ جوٹانگوں سے محروم ہے ملزمان ساجدحسین ولدفاضل قوم قریشی سکنہ آدم واہن، محمدطاہر ولدمحمدصدیق قوم کھوکھر سکنہ چیمہ ٹاؤ ن بہاولپورمحمدرمضان قوم(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
موہانہ سکنہ راجن پور ہال چیمہ ٹاؤن بہاولپورجوشہرکے مختلف مقامات پرہم سے زبردستی بھیک منگواتے ہیں اورہمارے آگے پیچھے رہ کرہم سے اکٹھی کی گئی بھیک لے لیتے ہیں انہوں نے ہمیں نے لاری اڈہ پربھیک مانگنے کیلئے چھوڑاہے اورہماری نگرانی کررہے ہیں اورہمیں زبردستی راجن پور لے جاکرجاناچاہتے ہیں جس پرپولیس چوکی لاری اڈہ کے انچارج ایس آئی معراج فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کوکارسمیت گرفتار کرلیااوران کے قبضہ سے بھیک میں اکٹھی کی گئی رقم بھی برآمد کرلی اوران کیخلاف پنجا ب بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات بندکردیاہے۔