محکمہ صحت بہالپور: ملازمین کو زائد المعیاد سینی ٹائزر، ڈیٹو ل سوپ دینے کا انکشاف،عوامی حلقوں میں تشویش

  محکمہ صحت بہالپور: ملازمین کو زائد المعیاد سینی ٹائزر، ڈیٹو ل سوپ دینے کا ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت بہاولپورکی طرف سے ماتحت ملازمین کوزائد المعیاد ہینڈسینی ٹائزر اورڈیٹول سوپ دینے کاانکشاف ہوا ہے عدالتوں اورسرکاری دفاترمیں بھی ایکسپائرسوڈیم ہائیڈکلورائیڈ سے ڈس انفکشن سپراے کرایاگیاذرائع نے بتایاہے کہ محکمہ صحت بہاولپورکے افسران نے بھاری بجٹ کے باوجود زائد المعیاد ہینڈسینی ٹائزر اورڈیٹول سوپ ملازمین کوکروناوائرس سے بچاؤکیلئے فراہم کیا گیاہے جس کی لاگت لاکھوں روپے بنتی ہے اس کے علاوہ عدالتوں انتظامی افسران کے دفاتر اوردیگرمقامات پر ڈس انفکیشن کیلئے سوڈیم(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

ہائیڈکلورائیڈ کاسپرے کرایاگیا جس کا بیج نمبر4692 تاریخ تیاری5 جون2014 جبکہ ایکسپائری تاریخ 5جولائی2016 ہے۔ اسی طرح ملازمین کوکروناوائرس سے بچاؤکیلئے فراہم کیاجانیوالاڈیٹول جس کابیج نمبر7054/Aتاریخ تیاری فروری2017ء اورایکسپائری فروری2020 تھی۔ ملازمین کوہاتھ صاف کرنے کیلئے فراہم کیاجانیوالا لائف بوائے ہینڈسینی ٹائررزکی ایکسپائری اکتوبر2019 تھی۔ اس کے علاوہ زائد المعیاد ٹشو اوردیگرسامان بھی ملازمین کو فراہم کیاجارہاہے جس سے عام عوام کے علاوہ محکمہ صحت کے ملازمین بھی کروناکاشکارہورہے ہیں۔ جوبہاولپورکیلئے انتہائی تشویشناک امرہے۔ محکمہ صحت کے افسران کی اس غفلت اورنااہلی پرعوامی وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے اوراس اقدام سے کروناوائرس کے پھیلنے کیلئے موقع فراہم کرنے کااقدام قراردیاگیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ تاحال بھی محکمہ صحت کے سٹورمیں زائد المعیاد سامان موجود ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلی سطحی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -