حکومت فوری طورپر مدارس کی بندش کافیصلہ واپس لے، قاری حنیف جالندھری

    حکومت فوری طورپر مدارس کی بندش کافیصلہ واپس لے، قاری حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) دینی مدارس، علوم اسلامیہ کے فروغ میں کلیدی اہمیت کے حامل ادارے ہیں،دینی تعلیمات کا سلسلہ جاری رہنے سے خیر وبرکت کاحصول ہوتا ہے،حکومت دینی مدارس کی بندش کا فیصلہ واپس لیکر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مشروط طور پر تعلیمات کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دے،ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری نے جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیر والا کے مہتمم مولانا عمر فاروق اصغر کے ساتھ ملاقات کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جہاں دیگر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

شعبوں کو ایس او پیز کے ساتھ اپنے معاملات چلانے کی اجازت دی ہے،اسی طرح دینی مدارس کو بھی ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے تاکہ دینی تعلیم کے دوران ہونے والی قرآن کریم اور احادیث کی تلاوت کی خیر وبرکت سے پاکستان کو کرونا وائرس سمیت دیگر مصائب سے نجات حاصل ہونے میں کامیابی مل جائے۔ انہوں نے مولانا عمرفاروق اصغر اور دیگر علماء کرام کے ساتھ دینی مدارس کھولے جانے اور طلبا ء کے داخلوں اورامتحانات سمیت دیگر امور پر مشاور ت کرنے کے دوران کہا کہ علوم اسلامیہ کے فروغ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔
حنیف جالندھری