تین ماہ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند، کرائے کی عدم ادائیگی پرعمارتیں خالی

  تین ماہ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند، کرائے کی عدم ادائیگی پرعمارتیں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تین ماہ سے بندنجی تعلیمی اداروں کے بلڈنگ مالکان نے عمارتیں خالی کراناشروع کردیں تدریسی عملہ بھی تنخواہوں سے محروم سکول تفصیل کے مطابق حکومت نے15 مارچ سے اچانک تعلیمی ادارے بندکرکے کروناوائرس ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان کیاتھاجس کے بعدتمام شعبہ جات کھول دیئے گئے ہیں لیکن تعلیمی ادارے تاحال بندہیں اس کے علاوہ نجی سکول مالکان کووالدین فیسیں دینے سے بھی انکاری ہیں چندبڑے نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ تقریبا90 فیصدنجی تعلیمی ادارے کرایے کی بلڈنگز پرقائم ہیں اورتین ماہ سے کرایہ ادانہ(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

کرسکتے ہیں اس کے علاوہ تدریسی سٹاف کوتنخواہیں بھی نہ دی جاسکی ہیں اورنجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ فاقہ کشی کاشکار ہوچکے ہیں اورحکومت کی طرف سے بھی نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کیلئے کوئی پیکیج بھی نہ دیاگیاہے سکول مالکان نے کہاہے کہ اب مزید دوماہ تک تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث وہ خودسوزیاں کرنے پرمجبورہوجائیں گے سکول مالکان نے حکومت سے اس معاملہ کاسنجیدگی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
خالی