وہاڑی: کرونا وائرس کی چھلانگیں،4ہیلتھ ملازمین کا ٹیسٹ پازٹیو
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ضلع وہاڑی میں کوروناوائرس قدم جمانے لگا انچارج این سی ایچ ڈی سمیت محکمہ صحت کے 4 ملازمین میں کرونا پازیٹیوآیاہے، اسسٹنٹ کمشنر آفس کے عملہ میں بھی کرونا وائرس کا شبہ متعدد ملازمین کے ٹیسٹ بجھوادیے گئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کو پہلے بند کیا گیا بعد میں کھول دیا گیا لیکن عملہ غائب رہا ضلع بھر میں 71 کرونا پازیٹیو مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا تفصیل کے مطابق ضلع بھرمیں کوروناوائرس کے نئے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
مریض سامنے آگئے سی ای اوہیلتھ بلڈنگ میں این سی ایچ ڈی کے دفتر میں کام کرنے والے ملازم کے ساتھ ڈسٹرکٹ انچارج این سی ایچ ڈی توقیر اکرام کا رزلٹ بھی کرونا پازیٹیو آگیا جس پرایک بلڈنگ ہونے کی وجہ سے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی آفس کے ملازمین بھی خوف زدہ ہوگئے دفاتر چھوڑ کر نکل گئے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق آفس میں کام کرنے والے متعدد ملازمین کے ٹیسٹ بھی بجھوادیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں کام کرنے والی ٹیکنالوجسٹ سچل اور شیلا نامی سٹاف نرس کا کرونا رزلٹ پازیٹیو آگیا ہیکورونافوکل پرسن ڈاکٹراحمدنوازکی طبیعت خراب ہونے پرڈاکٹرزانہیں گھرمیں آرام کرنے کامشورہ دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت 9 افراد ایڈمٹ ہیں جبکہ تحصیل وہاڑی میں 33،تحصیل بورے والا میں 33 اور تحصیل میلسی کے 4 افراد کو کرونا پازیٹیو آنے پر گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے جن دیکھ بھال محکمہ صحت کر رہا ہے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی کرونا کا شور رہا پہلے اسسٹنٹ کمشنر آفس کو مکمل طور پر بند کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے پر ہیڈ کلرک کا روم کھول دیا گیا لیکن ایک ملازم کے سواہیڈ کلرک سمیت عملہ غائب رہا اور اسسٹنٹ کمشنر نوید بلوچ بھی آفس نہیں آئے آفس ذرائع کے مطابق مشتبہ متعدد ملازمین کے کرونا ٹیسٹ بھی بجھوادیے گئے ہیں۔
پازٹیو