غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ شہریوں کا میپکو کیخلاف شدید احتجاج

  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ شہریوں کا میپکو کیخلاف شدید احتجاج

  

وہاڑی، جتوئی (بیورورپورٹ نامہ نگار )وا پڈا جتوئی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سکول کالجز بند ہے اور طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہریوں (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

نے کہا کہ چند روز قبل جتوئی شہر اور گردونواح کے علاقے میں وپڈا جتوئی کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ ایک تو سکول بند ہے اور رات کے وقت بجلی کی پانچ سے چھ گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے بچوں کو رات کے وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پرتا ہے۔شہریوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ میپکو حکام کی لاپرواہی اور مس منیجمنٹ کی وجہ سے آئے روز وہاڑی شہر اور گردو مضافات کے علاقوں 9،11ڈبلیو بی، پیپلز کالونی، فیصل ٹاؤن،دانیوال، بھٹہ شادی خاں،پل محسن شاہ کے علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کا کوئی اعلان نہیں کیاجاتا دوسری جانب بار بار ٹرپنگ کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں اکثر گھروں کی قیمتی الیکٹرک اشیاء جل جاتی ہیں اور روزانہ ہزاروں روپے کا نقصان ہو رہا ہے میپکو حکام بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ٹرپنگ کے سلسلے کونہیں روک سکے شہریوں عبدالرشید، رانا عامر، عرفان علی،محمد علی، عبدالرحمن، محمد عثمان، امان اللہ و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار کی ٹرپنگ سے نجات دلائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -