کچہ میں اغواء کاروں کیخلاف بڑا آپریشن، 5ملزم گرفتار، دو مغوی بازیاب

کچہ میں اغواء کاروں کیخلاف بڑا آپریشن، 5ملزم گرفتار، دو مغوی بازیاب

  

صادق آباد،کوٹ سبزل(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پکاستان)پولیس تھانہ کوٹ سبزل نے کچہ میں کامیاب کارروائیاں کی ہیں اورڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہدی کی ہدایات پر اغواء برائے تاوان تاوان گینگ کے پانچ ملزمان گرفتار اور دومغوی بازیاب کرالیے گئے اور13لاکھ روپے تاوان کی رقم سمیت اسلحہ بھی برآمد کیاگیا اغواء کارلڑکیوں کی آوازمیں کالز کرکے مغوی کو بلوا کر اپنی وارداتوں میں کامیاب ہوجاتے تھے اورپھران کے ورثاء سے تاوان طلب کیا جاتاتھا عوام ایسی کالز سے بچیں ان خیالات کااظہار ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یارخان فرازاحمد اے ایس پی شاہ زیب ڈی ایس پی سرکل پولیس صادق آباد (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

حافظ خضر زمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ظہور ڈیورڈ ایس ایچ او کوٹ سبزل جام اعجاز ودیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ایس پی فراز احمد نے بتایاکہ 13مارچ کو ملزمان نے امان اللہ اورعرفان کو اغواء کیا اورورثاء سے رابطہ کرکے تاوان کامطالبہ کیا پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اس سلسلہ میں ڈی پی او منتظر مہدی نے مغویان کی بازیابی کیلئے سرکل پولیس صادق آباد کو سخت ہدایات جاری کیں اورٹیم تشکیل دی سفاک ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانے کیلئے پولیس نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اغواء کاروں کو گرفتار کیاجس میں مغویوں کے ورثاء کا پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون شامل تھا۔ پولیس نے ملزمان عرفان، اکرم، نیک محمد، ندیم اورشیراز کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے13لاکھ روپے تاوان رقم اسلحہ، جس میں دوعدد پسٹل ایک ریپٹر اورمتعدد روند کارتوس بھی قبضہ میں لے لیے۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -