منافرت پھیلانے کامقدمہ، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

  منافرت پھیلانے کامقدمہ، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے اور مسلکی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم مسعود حیدر کے خلاف اطلاع ملی کہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے کالعدم تنظیم کے مؤقف کو نشر کررہا ہے اور مخصوص مسلک کے خلاف نفرت پھیلاتے ہوئے انہیں کافر قرار دے رہا ہے۔ ملزم نے اپنے قائدین کے پراپیگنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف فیس بک گروپس جوائن کیے ہوئے ہیں جو مقامی لوگوں کی ذہن سازی میں استعمال کیے جارہے ہیں اگر بروقت کارروائی کی جائے تو ملزم گرفتار ہوسکتا ہے تاہم موقع پاکر سی ٹی ڈی ٹیم نے ملزم کو میلسی سے گرفتار کیا جس سے مزکورہ الزام میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا تھا ملزم کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوچکا ہے اب ملزم کے خلاف عدالت میں چالان جمع کرایا جانا باقی ہے اس لیے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -