میلسی اور نواحی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار‘گرمی کا زور ختم

      میلسی اور نواحی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار‘گرمی کا زور ختم

  

میلسی (نمائندہ پاکستان)میلسی اور مضافات میں بارش سے موسم خوش گوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 46 سنٹی گریڈ سے گر کر38سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا آ سمان پر کالی گھٹائیں چھائی رہیں اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

شہریوں کیلئے راحت کا باعث بن گئے بارش سے درخت دھل گئے گنا،مکئی سمیت دیگر فصلوں پر خوشگوار اٹرات مرتب ہوئے بارش آم کی فصل اور باغات کے لئے مفید ثابت ہوئی اور باران رحمت پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے_

بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -