کرم پور، گگومنڈی میں حادثے،بچی سمیت دوافراد جاں بحق

کرم پور، گگومنڈی میں حادثے،بچی سمیت دوافراد جاں بحق

  

کرم پور، گگومنڈی (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس سے۔لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ چک نمبر 68/KBکا رہائشی لیاقت علی اپنی ہمشیرہ اور ان کے بچوں کو چک نمبر65KBلڈن سے اپنے گھر لے کر جارہا تھا کہ گرڈ اسٹیشن کرم پور کے نزدیک پیچھے سے مقابلے میں آنے والی تیر رفتارکار نمبر ی LEC-6319نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے لیاقت علی،ان کی ہمشیرہ زلیخاں بی بی دو بھانجے اسد اور احمد زخمی ہو گئے جبکہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

لیاقت علی کی بھانجی آمنہ بی بی عمر 8/9سال جاں بحق ہو گئی۔تھانہ کرم پور کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور کار کو قبضہ میں لے لیا جبکہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والی لڑکی کو آریچ سی کرم پور میں پہنچا دیا گیا۔جبکہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کار مالک خضر شاہ اپنی کار کو ٹریکٹر کے پیچھے باندھ کر لے جارہا تھا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کے ورثاء نے روڈ بلاک کردیا۔جس پر مقامی پولیس نے کارکو اپنی تحویل میں لے لیا اور معززین علاقہ کی اپیل پر روڈ کھول دیا گیاہے۔ٹریکٹر ڈرائیور نے سایئڈ مار کر موٹر سائیکل سوار کو گرا دیا ایک جاں بحق ہوگیا گزشتہ روز صبح نو بجے کے قریب چک نمبر365۔ای بی کا رہائشی نو جوان رحمان ولد اشتیاق اپنے ساتھی نوجوان ریحان ولد حماد سکنہ365۔ای بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار چوک شاہ جنید سے واپس چک نمبر365۔ای بی جا رہے تھے کہ جب وہ پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو آگے جانے والے ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرنے لگے تو ٹریکٹر ڈرائیور نے سایئڈ مار کر انہیں گرا دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 14سالہ رحمان ولد اشتیاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی نوجوان ریحان ولد حماد شدید زخمی ہو گیا زخمی کو آر ایچ سی گگو منڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گگو منڈی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروقع کر دی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -