ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ کاتحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالا کادورہ عدالتی ریکارڈ کی چیکنگ، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نصب واش بیسن کا افتتاح

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ کاتحصیل جوڈیشل کمپلیکس ...

  

خانیوال، کبیروالا (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران ایس او پیز کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے،کلیدی اہمیت کے حامل مقدمات کو ترجیح دی جائے،ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کرنے کے دوران گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ جج اور وکلاء اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے ذریعے مظلوم اور سائلان کو انصاف فراہم کرنے بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔کرونا وائرس کے محفوظ رہنے کیلئے جج،وکلاء،عدالتی عملہ اور سائلان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔قبل ازیں سینئر سول جج خانیوال شہباز احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہکاجوڈیشل کمپلیکس کبیروالا پہنچنے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکبیروالا سردار محمد اقبال ڈوگر،اظہار الق علوی،میڈم ہما امبرین،سول ججز نعمان ارشد،وسیم احمد،شہزاد مشتاق،شوکت حیات،ایاز محمود اور حاجی فرقان،بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر ملک آفتاب احمد طاہر کھوکھر،جنرل سیکرٹری مسعود پرویز خان بھٹہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ نے اپنے دورے کے دوران عدالتی ریکارڈ چیک کیا اور مقدمات کے بارے معلومات حاصل کیں۔بعدازں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ نے مذکورہ جوڈیشری افسران کے ہمراہ تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالا کے احاطے میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا اورکرونا وائرس کے محفوظ رہنے کے لئے بنائے گئے واش بیسن کا افتتاح کیاہے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -