بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور سمندری طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 970 کلو میٹر دور ہے، سائیکلون کے مرکز میں ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے پاکستانی کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ماہی گیر 4 جون تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -