چیمبرآف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری حیدر آباد کے وفد کی حیسکو چیف سے ملاقات 

چیمبرآف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری حیدر آباد کے وفد کی حیسکو چیف سے ملاقات 

  

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیسکو ترجمان کے مطابق حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے چھ رکنی وفد نے چیئرمین دولت رام لوہانا کی سربراہی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن سے حیسکو کانفرنس ہال حیدرآباد میں میٹنگ کی۔ جس میں دولت رام نے حیسکو چیف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کے حالات اور ماہ مبارک میں بجلی کی بہتر ترسیل فراہم کی گئی اور بجلی چوری کے  خاتمے کیلئے حیسکو کی جانب سے کیے گئے انتظامات،  جیسے میٹر سیکیورنگ اور چوکیدارہ نظام بہت اچھے اقدامات ہیں، ہم تاجر حضرات حیسکو کے اس عمل کو سراہتے ہیں اور  اپنا مکمل تعاون حیسکو کی ٹیموں کے ساتھ جاری رکھیں گے، ساتھ ہی ہم تجویز کرتے ہیں کہ چیمبر اور  حیسکو کے ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل کی جائے جو بجلی سے متعلق کسی بھی قسم کے جملہ مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو، جس میں بجلی کے بلوں کی رسائی، بجلی کے نئے کنکشن، ڈٹیکشن، لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفارمرز کی خ رابی جیسے مسائل ماہانہ میٹنگ کرکے حل کیے جائیں تاکہ کوئی بھی مسئلہ جلد سے جلد حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ممبران اور چیمبر کے اراکین پر مشتمل ایک کمیونی کیشن گروپ (واٹس ایپ) پر بنایا جائے تاکہ شکایت اور مسائل حل ہونے کی آگاہی میسر ہوسکے۔  حیسکو چیف عبدالحق میمن نے چیمبر کے وفد کی تمام تجاویز بغور سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ سے ہر ممکن تعاون کریں گے اور آپ بھی ہم سے تعاون کرتے آئے ہیں، ہم جلد ایک کمیونی کیشن گروپ بھی بنائیں گے جس سے آپ کے بجلی سے متعلق مسائل کم ہوسکیں۔ میٹنگ میں چیمبر کے وائس چیئرمین معیز عباسی،  یاسین خلجی، سلیم الدین قریشی، الطاف میمن اور محمد اکرم آرائیں شامل تھے، جبکہ حیسکو کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر زاہد پرویز مغل، سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل حیدرآباد منظور حسین سومرو اور ڈپٹی منیجر پبلک ریلیشنز محمد صادق کبر بھی موجود تھے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -