پاکستان پٹرویم کا سیپ سیکسس فیکٹرز کا انتخاب

پاکستان پٹرویم کا سیپ سیکسس فیکٹرز کا انتخاب

  

کراچی (پ ر) قدرتی گیس کی صنعت میں پاکستان میں سرخیل کی حیثیت رکھنے والی کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے اپنے ہیومن ریسورس کے کام کو ڈیجیٹل خطوط پر آراستہ کرنے کے لیے SAP ایچ سی ایم کے اگلی جنریشن کے سافٹ ویئر SuccessFactors کا انتخاب کر لیا ہے۔SAP پاکستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے محض چھ ہفتے کے قلیل وقت میں SuccessFactors ٹیلنٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر کے پرفارمنس اینڈ گولز موڈیول کے پائلٹ پروجیکٹ کو نصب کردیا کو نصب کردیا۔ اس نئے موڈیول کی مدد سے کمپنی ملازمین کی کارکردگی، اہداف کے تعین، ٹیم کی کارکردگی کی جانچ اور کارکردگی کا درست انداز میں جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔یہ نئی ایپلیکیشن کلاؤڈ پر ہو گی جس سے انہیں چلانا آسان اور اس پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا سکے گا جس کی بدولت کمپنی کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی کارکردگی کی جانچ اور جائزے پر صرف ہونے والے کئی گھنٹے بچ جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -