میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس جاری،کل تک جواب طلب

میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس ...
میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس جاری،کل تک جواب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس جاری کردیااورکل تک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،کاشف علی ملک نے کہاکہ 21 مئی کو عدالت نے میئراسلام آبادکی معطلی کانوٹیفکیشن معطل کیا ۔عدالت نے میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی توہین عدالت کی درخواست پر وفاق کونوٹس جاری کردیا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن اورمعاون خصوصی علی نواز اعوان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے احکامات جاری کردیئے،عدالت نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے 3 جون کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -