کراچی میں کتے سے ناروا سلوک شہری کو مہنگا پڑ گیا

کراچی میں کتے سے ناروا سلوک شہری کو مہنگا پڑ گیا
کراچی میں کتے سے ناروا سلوک شہری کو مہنگا پڑ گیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں کتے سے ناروا سلوک شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ کراچی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جرم کے مرتکب شہری کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پرایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کتے کے ساتھ ناروا سلوک کا مرتکب ہوا تھا۔فیروز آباد پولیس نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور مبینہ جرم کے مرتکب شہری کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ شہری کو گاڑی کی نمبر پلیٹ کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مبینہ جرم کے مرتکب شہری کے خلاف جانور سے بدسلوکی اور اسے ہلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔حراست میں لیے جانے والے شہری نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ مردہ کتا گھر سے دور پھینکنے کی غرض سے جا رہا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -