سندھ میں گورنر راج کی افواہوں پر بالآخر خود گورنر سندھ عمران اسماعیل بول پڑے، واضح موقف دیدیا

سندھ میں گورنر راج کی افواہوں پر بالآخر خود گورنر سندھ عمران اسماعیل بول ...
سندھ میں گورنر راج کی افواہوں پر بالآخر خود گورنر سندھ عمران اسماعیل بول پڑے، واضح موقف دیدیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج تک سندھ میں گورنرراج کی بات نہیں کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کا سندھ میں گورنرراج کا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بہتری کی گنجائش ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کورونا وائرس کا علاج نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے سخت لاک ڈاو¿ن کیا جو کامیاب نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کا غریب طبقے پر بہت اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کافی مشکل فیصلے کررہے ہیں اورمتعدد فیصلے انہوں نے صوبوں پر چھوڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر جتنی کم سیاست ہو اتنا بہتر ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گیا ہوں۔کورونا وائرس کے دوران قرنطینہ میں گزارے جانے والے وقت کی بابت انہوں نے کہا کہ سنا مکی کا قہوہ پیتا رہا اورکتب پڑھتا رہا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر شمسی سے کہا ہے کہ میں پلازمہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے پلازمہ عطیہ کرنے سے چار افراد صحتیاب ہوتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -